کراچی، ابراہیم حیدری کے غریب مچھیروں کو ان کا قانونی حق استعمال کرنے کی اس لئے سزا دی جا رہی ہے،قادر خان یوسف زئی

جمعرات 10 دسمبر 2015 19:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) سندھ شہری فیڈریشن کے چیئرمین قادر خان یوسف زئی نے فیڈریشن ہاؤس کراچی سے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان کے جمہوری نظام میں ووٹ دینا کسی بھی بالغ شہری کا قانونی حق ہے ، ووٹ دینے کے جمہوری عمل کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی خلاف قانون کہلاتی ہے، اسی طرح ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ امیدوار یا جماعت کو ووٹ دے۔

لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ جہاں الیکشن کمیشن اپنی ذ مے داریاں درست انداز میں نبھانے میں ناکام رہا تو دوسری جانب ابراہیم حیدری کے غریب مچھیروں کو ان کا قانونی حق استعمال کرنے کی اس لئے سزا دی جا رہی ہے کیونکہ انھوں نے اپنے مخالف شفیع محمد جاموٹ کے پینل کے خلاف ووٹ دیا جس کی وجہ سے ان کی کشتیاں روک لیں گئیں ہیں اور انھیں سمندر میں مچھلیوں کے شکار پر نہیں جانا دیئے جا رہا نیز ان سے جگہ بھی خالی کرانے کیلئے دھونس دھمکی کا استعمال کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

غریب مچھیرے انتخابات کے بعد سے اپنا رزق حلال حاصل کرنے سے محروم ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شفیع محمد جاموٹ اور ان کے بھتیجے مسلسل غریب مچھیروں کو ہراساں کر رہے ہیں ۔ حالاں کہ مچھیرے اپنی کشیتیاں کھڑی کرنے کا باقاعدہ کرایہ بھی ادا کرتے ہیں ، سندھ شہری فیڈریشن کے چیئرمین قادر خان یوسف زئی کو ابراہیم حیدری کے غریب مچھیروں کے وفد کے سربراہ مجید موتانی اور یوسف کنانی نے بتایا کہ ہم سندھ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارا روزگار بحال کرایا جائے اور شفیع محمد جاموٹ اور ان کے غنڈہ عناصر کے جبر سے انھیں بچایا جائے۔

سندھ شہری فیڈریشن کے چیئرمین قادر خان یوسف زئی نے انھیں یقین دلایا کہ آپ کی آواز ایوانوں تک ضرور جائے گی ، وزیر اعظم نوز شریف اپنے رہنما شفیع محمد جاموٹ اور ان کے بھتجوں کی غنڈہ گردی کا نوٹس لیں اور غریب مچھیروں کو انصاف فراہم کریں ، اگر میاں نواز شریف اور وزیر اعلی سندھ نے غریب مچھیروں کو حق فراہم نہیں کیا تو اعلی عدالتوں کے علاوہ تمام برادری بھرپور احتجاجی مظاہرے کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں