امام شاہ احمد نورانی ؒ سچے عاشق رسول ﷺ تھے ،دین کا فروغ اور ترویج میں آپ کا کردار مثالی ہے، ارشد علی کاظمی القادری

جمعرات 10 دسمبر 2015 19:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) تحریک اہلسنت پاکستان سندھ کے کنوینر پیر سید ارشد علی کاظمی القادری نے کہاکہ تحریک اہلسنت پاکستان کا بنیادی مقصد اسلامی ،فلاحی اور خوشحال ریاست کا قیام ہے ہم دین کے فروغ اور عوامی خوشحالی ساتھ معاشرے میں پھیلی بے راہ روی ،دہشت گردی ،لاقانونیت سمیت ہر قسم کی انتہا پسندی کا خاتمہ چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار پیر سید ارشد علی کاظمی القادری نے تحریک اہلسنت پاکستان سندھ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ امام شاہ احمد نورانی ؒ کے مزار پر حاضری کے موقع پر میڈیا نمائندوں اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیغام کو عام کرنے کے لئے تحریک اہلسنت پاکستان کو پورے سندھ میں وارڈز سطح تک فعال بنا یا جائے گا انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ متحدہ ہوکر دین کے فروغ اور اسلامی ریاست کے قیام کے لئے تحریک اہلسنت پاکستان کے پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں پیر ارشد علی کاظمی القادری نے امام شاہ احمد نورانی ؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ امام شاہ احمد نورانیؒسچے عاشق رسولﷺ تھے انہوں نے دین کے فروغ اور ترویج کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں