کراچی ، نشتر روڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار شخص نالاے میں جا گرا

زخمی حالت میں اسپتال منتقل

جمعرات 10 دسمبر 2015 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے گارڈن میں نشتر روڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار شخص نالاے میں جا گرا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام نے کارروائی کی اور احمد نامی شخص کو زخمی حالت میں نالے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ سڑک پر موجود کھڈوں کے باعث پیش آیا۔ دوسری جانب گل بئی کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بیٹا جاں بحق اور باپ زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق حادثات کار اور موٹر سائکل میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں