ڈاکٹر عاصم کو تفتیش مکمل ہوجانے کے بعد شخصی ضمانت پر رہا کیا جانے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 دسمبر 2015 21:40

ڈاکٹر عاصم کو تفتیش مکمل ہوجانے کے بعد  شخصی ضمانت پر رہا کیا جانے کا فیصلہ
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10دسمبر 2015 ء) ڈاکٹر عاصم کو تفتیش مکمل ہوجانے کے بعد شخصی ضمانت پر رہا کیا جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کیخلاف دہشت گردی کی دفعہ ہٹانے کر انہیں رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اب معلوم ہوا ہے کہ پولیس کی جانب سے ڈاکٹر عاصم پر دہشت گردوں کی معاونت کے کیس کی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کچھ روز قبل اس کیس کے تفتیشی افسر کو تبدیل کیا گیا تھا۔ اس تفتیشی افسر کی جانب سے اب رپورٹ مرتب کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کیخلاف دہشت گردوں کی معاونت کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے۔ اسی لیے انہیں اس کیس میں رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم یاد رہے کہ رینجرز کی جانب سے کچھ روز قبل کہا گیا تھا کہ ان کے پاس ڈاکٹر عاصم کیخلاف کافی ثبوت موجود ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو ثبوتوں کو میڈیا میں جاری کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں