ضیاء کے پجاری ،مشرف کے بھکاری پاکستانی قوم کی جان چھوڑیں،اعجاز درانی

پاکستان ،بھٹو خاندان کا رشتہ یک جان دو قالب کی طرح ہے، آئندہ انتخابات میں بھٹو خاندان کیخلاف میڈیا ٹرائل و عدالتی ٹرائل نہیں چلے گا

جمعرات 10 دسمبر 2015 22:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) بلاول ہاؤس کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا ہے کہ ضیاء کے پجاری اور مشرف کے بھکاری پاکستانی قوم کی جان چھوڑیں۔ پاکستان اور بھٹو خاندان کا رشتہ یک جان اور دو قالب کی طرح ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں بھٹو خاندان کے خلاف میڈیا ٹرائل اور عدالتی ٹرائل نہیں چلے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو رنچھوڑلائن نور مسجد رامسوامی ماڑواڑی لائن، گارڈن، پریڈی کوارٹرز میں جیتنے اور ہارنے والے بلدیاتی امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اعجاز درانی نے کہا کہ پاکستان طالبان اتحاد اور سیاسی یتیم اب قصہ پارینہ بن گئے ہیں۔ 27 دسمبر بے نظیر بھٹو کی یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش میں ملک کے بزرگ، خواتین اور نوجوان ایک مرتبہ پھر عظیم پاکستان اور بھٹو خاندان سے تجدید عہد وعفا کریں گے۔ نوجوان نسل ضیاء اور مشرف کے وائرس سے خود کو دور رکھیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں