مالی سال 16 کے پہلے پانچ مہینوں میں کارکنوں کی ترسیلات زر 57 فیصد نمو کے ساتھ 8ارب ڈالر ہو گئیں

جمعرات 10 دسمبر 2015 22:26

کراچی ۔ 10 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 دسمبر۔2015ء) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 16 کے ابتدائی پانچ مہینوں (جولائی تا نومبر)کے دوران 8098.25 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جس سے م س 15 کے اسی عرصے میں بھجوائی گئی رقم 7528.10 ملین ڈالر کے مقابلے میں 7.57 فیصد کی نمو ظاہر ہوتی ہے۔ نومبر 2015ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت1591.75 ملین ڈالر تھی جو اکتوبر 2015ء کے مقابلے میں 3.36فیصد زائد، اور نومبر2014ء کے مقابلے میں 18.45 فیصد زائد ہے۔

(جاری ہے)

بلحاظ ملک نومبر2015ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 487.28 ملین ڈالر ،349.83ملین ڈالر، 231.28ملین ڈالر، 188.88ملین ڈالر، 189.43 ملین ڈالر، اور 29.42 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ نومبر2014 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 429.09ملین ڈالر، 272.87ملین ڈالر، 189.95ملین ڈالر، 163.70ملین ڈالر، 152.45 ملین ڈالر اور 24.53 ملین ڈالر تھیں۔ نومبر 2015 کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 115.63ملین ڈالر رہیں جبکہ نومبر 2014 میں ان ملکوں سے موصولہ 111.17 ملین ڈالر تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں