کراچی ،انٹر بینک میں ڈالر روپے کی قدر گراتا ایک با پھر104روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر106روپے سے صرف10پیسے کی دوری پر آ گیا

جمعرات 10 دسمبر 2015 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 دسمبر۔2015ء) جمعرات کوانٹر بینک میں ڈالر روپے کی قدر کو گراتا ہواایک با پھر104روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر106روپے سے صرف10پیسے کی دوری پر ہے ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں29پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 103.73روپے سے بڑھ کر 104.12روپے اورقیمت فروخت103.78 روپے سے بڑھ کر104.17روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں60پیسے کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 105روپے سے بڑھ کر105.60روپے اور قیمت فروخت105.30روپے سے بڑھ کر105.90روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے یورو کی قدر میں75پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید114.25روپے سے بڑھ کر 115.25 روپے اور قیمت فروخت 115.50روپے سے بڑھ کر116.25روپے ہو گئی اسی طرح1.20روپے کے اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 157.50روپے سے بڑھ کر159.20روپے اور قیمت فروخت 159روپے سے بڑھ کر 160.20روپے پر جا پہنچی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز روپے کی نسبت سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں بالترتیب25،30پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے سعودی ریال کی قد ر بڑھ کر28.25روپے اور یو اے ای درہم کی قدر بڑھ کر29.20روپے پر آگئی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں