پولیس کی جانب سے مقدمہ ختم کیے جانے کے بعد نیب نے ڈاکٹر عاصم کی گرفتار کے وارنٹ گلبرگ تھانے میں جمع کروا دیے

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 دسمبر 2015 22:41

پولیس کی جانب سے مقدمہ ختم کیے جانے کے بعد نیب نے ڈاکٹر عاصم کی گرفتار کے وارنٹ گلبرگ تھانے میں جمع کروا دیے
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10دسمبر 2015 ء) پولیس کی جانب سے مقدمہ ختم کیے جانے کے بعد نیب نے ڈاکٹر عاصم کی گرفتار کے وارنٹ گلبرگ تھانے میں جمع کروا دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کیخلاف دہشت گردی کی دفعہ ہٹانے کر انہیں رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس پیش رفت کے باوجود ڈاکٹر عاصم کی مشکلات کم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔

(جاری ہے)

اب نیب نے ڈاکٹر عاصم کی گرفتار کے وارنٹ گلبرگ تھانے میں جمع کروا دیے ہیں۔ پولیس سے رہائی ملتے ہی ڈاکٹر عاصم کو نیب کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کیس میں پولیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کیخلاف دہشت گردوں کو معاونت کے حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے۔ تاہم دوسری جانب سے رینجرز حکام کا اس حوالے سے یکسر مختلف موقف ہے۔ رینجرز کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ ان کے پاس ڈاکٹر عاصم کیخلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ اور انہیں وقت پڑنے پر منظر عام پر لے آیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں