وزیر اعلیٰ سندھ سے سندھ اسمبلی کے اجلاس شروع ہونے سے قبل صحافیوں نے تین سوالات پوچھ ڈالے

جمعرات 10 دسمبر 2015 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جمعرات کو سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی اسمبلی بلڈنگ پہنچ گئے تھے اور اپنے چمبر میں داخل ہونے سے قبل ہی ان کا سامنا ایک صحافی سے ہوگیا جس نے وزیر اعلیٰ سندھ سے سوالات پوچھنا شروع کردیئے۔

(جاری ہے)

صحافی کا استفسار تھا کہ رینجرز کے حوالے سے کیا خوشخبری ہے؟ کیا معاملے پر اعلیٰ قیادت کی جانب سے گرین سگنل مل گیا ہے؟اس موقع پر ایک دوسرے صحافی نے یہ دریافت کرلیا کہ کیا رینجرز کے اختیارات پر کوئی قرارداد لارہے ہیں؟ان تمام سوالوں پر قائم علی شاہ نے محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے محض یہ کہنے پر ہی اکتفا کیا کہ اﷲ بہتر کرے گا، انشااﷲ سب بہتر ہوجائے گا اور رینجرز کے معاملے پر کوئی تنازع نہیں ہے۔

اپنے اس مختصر تبصرے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ اپنے دفتر کی جانب بڑھ گئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں