ڈاکٹرعاصم نیب کے حوالے‘ تفتیش میں مداخلت سے متعلق درخواست پر ڈی جی رینجرز کو نوٹس
عمر جمشید جمعہ 11 دسمبر 2015 14:23
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔11 دسمبر۔2015ء) عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو نیب کے حوالے کردیاجبکہ ڈاکٹرعاصم کی والدہ کی جانب سے تفتیش میں مداخلت سے متعلق درخواست ڈی جی رینجرز کو نوٹس جاری کردیا۔ڈاکٹرعاصم کو سخت حفاظتی انتظامات میں انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کے سامنے پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف تفتیش میں ثبوت نہیں ملے، ہم انہیں رہا کررہے ہیں۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہادہشت گردوں کے علاج سے متعلق جعلی رپورٹس بنائی گئی ہیں،رسیدیں اور رپورٹس کمپیوٹر پر بنائی جاسکتی ہیں ،ہم پاکستان بنانے والے ہیں،بگاڑنے والے نہیں،جوریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا وہ غلط ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ رینجرز کے آپریشن کیخلاف نہیں ہوں ،مجھے اس کیس میں غلط طور پر پھنسایا جارہا ہے ،جرائم پیشہ افراد کے نام ان کے ہسپتال کے ریکارڈ میں ڈال دئیے گئے، مریض کانمبراور ڈیٹا عدالت کو دے دیاگیا، ذاتی مسئلہ بنادیا ہے،اللہ ان کو ہدایت دے،مجھ پر ظلم نہ کریں، جس نے علاج کیا اس ڈاکٹر کو پکڑاجائے، میرے ساتھ ظلم ہورہاہے، رینجرز کی کارکردگی کی حمایت کرتاہوں عدالت میں جھوٹے ثبوت پیش کیے جارہے ہیں۔
سرکاری وکیل مشتاق جہانگیری نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کوئی رپورٹ نہیں دکھائی گئی، میں سرکاری وکیل کی حیثیت سے رپورٹ مسترد کرتاہوں، ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم نے جے آئی ٹی میں اعتراف کیا کہ انہوں نے دہشتگردوں کاعلاج کرایا۔ انسداد دہشت گردی کی دفعہ نکالنے کو عدالت میں چیلنج کردیاگیا۔ مدعی مقدمہ کو بتائے بغیر تفتیشی افسر تبدیل کیاگیا۔ پہلے تفتیشی افسر نے ملزم کا 11 دن کاریمانڈ لیا۔ تفتیشی افسر نے ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر کابیان لیا،10 گواہوں کے بیان رکارڈ کیے۔ نئیتفتیشی افسرنے5 دن کاریمانڈ لیااور4روز میں ملزم کو بے گناہ قرار دیدیا۔سرکاری وکیل نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ میں تفتیشی افسر کے پاس سیکشن 497 کا اختیار نہیں۔ سیکشن 497 کا اختیار صرف عدالتوں کو حاصل ہے۔ تفتیشی افسر نے انسداددہشتگردی کی دفعات ختم کرکے خود عدالت بننے کی کوشش کی۔ یہ اقدام انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 21ڈی کی خلاف ورزی ہے۔ڈاکٹر عاصم کے خلاف ایف آئی آر جے آئی ٹی کی روشنی میں تیار کی گئی۔ ڈاکٹر عاصم کے خلاف جے آئی ٹی میں 7سینئر افسر شامل تھے۔ جے آئی ٹی کے سربراہ ایس ایس پی ساؤتھ ڈاکٹر فاروق تھے۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے ڈاکٹر عاصم کو مجرم رقرار دیا۔ ڈی ایس پی سطح کاافسرکس طرح اعلیٰ پولیس افسران کی تفتیش کونظراندازکرسکتاہے۔ڈاکٹرعاصم کی والدہ کی جانب سے تفتیش میں مداخلت سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے15دسمبرکے لیے ڈی جی رینجرز کو نوٹس جاری کردیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس کی تفتیش میں رینجرز کو مداخلت سے روکا جائے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
کراچی، گھریلو پریشانیاں ،آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے خود کشی کر لی
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے ’ظلم’ کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
چہرے کے ڈمپل کے سبب اداکاری کیلئے سلیکٹ ہوا تھا: فیصل رحمٰن
پوسٹل سروس کی مہربانی،اداکارہ صرحا اصغر کا عید کا جوڑا عید کے بعد پہنچا
ڈپٹی کمشنر کورنگی نے ملیر ندی میں کچرے کی روک تھام کےلئے 8رکنی کمیٹی قائم کردی
عالمی مشاعرے کے انعقاد سے شہریوں کا علمی و ادبی شوق پروان چڑھے گا،بیرسٹر مرتضی وہاب
اورنگی ٹائو ن پولیس کی غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ کیخلاف کارروائی
کراچی پولیس کی کارروائی،گٹکاماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار ، چھالیہ،گرینڈنگ مشین اورپتی برآمد
ن لیگ مولانا کو منانے سے پہلے بڑے میاں کو منائیں: حافظ حسین احمد
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی
دو طرفہ تجارتی مواقع کے فروغ کیلئے ایرانی صدر کا دورہ خوش آئند ہے،یو بی جی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا کردار قابل ستائش ہے، احسن اقبال
-
نئی حکومت کے پہلے ماہ میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
ایرانی صدر کی لاہور آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
-
میری تو خواہش تھی یہاں پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتا ،کچھ وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہو سکا‘ ابراہیم رئیسی
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات، قانون سازی سے متعلق گفتگو
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
پتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اسکی بہت سی جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے، وزیرقانون
-
ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، عمران خان
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی