کراچی کے علاقے عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا

جمعہ 11 دسمبر 2015 15:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی ۔ فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔تاہم کوئی جانی تقصان نہیں ہواہے۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں موجود گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، تاہم ابتدائی طور پر فائر ٹینڈر کی 5 گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف رہیں۔آگ کی شدت کے باعث مزید 2 فائربرگیڈ، 2اسنارکل اور 1واٹر باوز طلب کیا گیا جس کی مدد سے 2گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔تاحال کوئی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں اور آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں