کراچی : کراچی کے تاجروں نے رینجرز اختیارات کی مدت میں توسیع کا مطالبہ کر دیا

رینجرز بے اختیار ہوئے تو بھتہ خور با اختیار ہو جائیں گے۔ آل کراچی تاجر اتحاد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 دسمبر 2015 16:44

کراچی : کراچی کے تاجروں نے رینجرز اختیارات کی مدت میں توسیع کا مطالبہ کر دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 دسمبر 2015ء) : کراچی کے تاجروں نے رینجرز کے اختیارات کی مدت میں توسیع کا مطالبہ کر دیا . آل کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ حکومت امن و امان کی اطمینان بخش صورتحال کےخلاف کوئی فیصلہ کرنے سے گریز کرے .

(جاری ہے)

اگر حکومت نے رینجرز کو بے اختیار کیا تو بھتہ خود با اختیار ہو جائیں گے . عتیق میر کا کہنا ہے کہ رینجرز نے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے خاطر خواہ کام کیا ہے . اگر صوبائی حکومت نے رینجرز کے اختیارات کی مدت میں توسیع کا فیصلہ جلد نہ کیا تو تمام تاجر برادری 15 دسمبر کو مل کر سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں