کرپشن کی شروعات ہمارے نہیں لیاقت علی خان کے دور سے ہوئی،وزیراعلیٰ سندھ

لیاقت علی خان بغیر منتخب ہوئے وزیراعظم بن گئے،سندھ میں کرپشن میں کمی آئی ہے ،قائم علی شاہ کا تقریب سے خطاب

جمعہ 11 دسمبر 2015 17:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کرپشن کی شروعات ہمارے نہیں لیاقت علی خان کے دور سے ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

کراچی میں کرپشن سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ لیاقت علی خان بغیر منتخب ہوئے وزیراعظم بن گئے ۔کرپشن ہمارے دور میں شروع نہیں ہوئی ،کرپشن کی شروعات لیاقت علی خان کے دور سے ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ 2008سے پہلے کرپشن انتہا پر تھی اب اس میں کمی آئی ہے ۔کرپشن نئی بات نہیں ہے اور نہ ہی اس دور کی پیدوار ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں