سینیٹر حاجی غلام علی بزنس کمیونٹی کے سپہ سالار ہیں ‘ ریاض خٹک

بزنس مین پینل بزنس کمیونٹی کی طاقت اور قوت ہے ‘ امیدوار نائب صدارت ایف پی سی سی آئی

جمعہ 11 دسمبر 2015 19:47

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔11 دسمبر۔2015ء) بزنس مین پینل کے نامزد کردہ ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کی نائب صدارت کے امیدوارمحمد ریاض خٹک نے کہا ہے کہ یو بی جی چیف پیٹرن اورٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو ایس ایم منیر نے نہ صرف ملکی ایکسپورٹ کو ناقابل تلافی پہنچایا بلکہ فیڈریشن میں کمزور قیادت بٹھا کر بزنس کمیونٹی کا سودا کرکے ٹی ڈی اے پی کا عہدہ حاصل کیا ۔

انہوں نے کہا کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ اور ایف پی سی سی آئی نے موجودہ سال بزنس کمیونٹی کیلئے کوئی کام نہیں کیے ۔ انہوں نے کہا کہ یو بی جی کے چیف پیٹرن ایف پی سی سی آئی میں آئندہ سال کیلئے کٹھ پتلی قیادت لانا چاہتے ہیں جو ان کے اشاروں پر کام کرے مگر بزنس مین پینل ایسا کبھی نہیں ہونے دیگا اور بزنس کمیونٹی کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حاجی غلام علی بزنس کمیونٹی کے سپہ سالار ہیں ۔ ملک کی بزنس کمیونٹی کی مشکلات کے خاتمے اور ملکی معیشت میں بہتری سمیت دہشتگردی سے متاثرہ خیبرپختونخوا اور فاٹا میں صنعتی ترقی کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔محمد ریاض خٹک نے کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی اور بالخصوص ایگزیکٹیو اور جنرل باڈی ممبران 30دسمبر کے دن یوبی جی کے فیملی گوپ کو مسترد کرکے ایک نئی تاریخ رقم کریگی۔

یونائٹیڈ بزنس گروپ بزنس کمیونٹی کا نہیں بلکہ چند اجارداروں کافیملی گروپ ہے ۔ بزنس مین پینل ملک کے ان تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کو نمائندگی دیگا جن کو آج تک حق نہیں ملا اور ان کو وہ طاقت اور قوت دی جائے گی کہ وہ اپنے صوبے کی بزنس کمیونٹی کی نہ صرف خدمت کر سکیں بلکہ ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے اپنا حق آسانی سے حاصل کرسکیں ۔ انہوں نے کہا بزنس مین پینل کے نامزد کردہ صدارتی امیدوار سینیٹر حاجی غلام علی کی سابقہ کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔

ا ن کے دور صدارت میں پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے جتنے مسائل حل ہوئے ‘ ایکسپورٹ میں جس طرح اضافہ ہوا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی سینیٹر حاجی غلام علی کو منتخب کراکر ملک کی معیشت کو مضبوط ‘ ایکسپورٹ میں اضافے ‘ ٹیکسوں کے نئے نفاذ کے خاتمے ‘ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں