پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز کا فیول ٹینک موہنجو دڑو ائیر پو رٹ پر لیک

پی کے 156میں تکنیکی خرابی پیدا ہو نے کے باعث مسا فروں کو دوسری پروازکے ذریعے کراچی پہنچایا گیا ، ترجمان پی آئی اے

جمعہ 11 دسمبر 2015 20:00

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء ) پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز کا فیول ٹینک موہنجو دڑو ائیر پو رٹ پر لیک ہوگیا ، باعث مسافروں کو دوسری پرواز میں کراچی پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز کا فیول ٹینک موہنجو دڑو ائیر پو رٹ پر لیک ہوگیا ترجمان پی آئی اے کے مطابق مو ہنجو دڑو ائیر پورٹ پر پی آئی اے کی کراچی جا نے والی پرواز پی کے 156میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی ، جس کی وجہ سے مسا فروں کو دوسری پرواز سے کراچی پہنچایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں