سندھ ورکرز ویلفیئر فنڈزکا اجلاس ،ملا زمین کو ان کے متعلقہ محکمو ں میں واپس بھیجنے کا فیصلہ

جمعہ 11 دسمبر 2015 21:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) 18ویں تر میم کے نتیجہ میں وفا قی ورکرز ویلفیئر بو ر ڈ فنڈز ختم ہو نے کے بعد سندھ ورکرز ویلفیئر فنڈز 2014سندھ اسمبلی سے منظو ر کیا گیا تھا جس کا پہلا اجلا س وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محنت و افرا دی قو ت اصغر علی خا ن جو نیجو کی صدارت میں منعقد ہو ا ۔

(جاری ہے)

جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سا بقہ وفاقی ورکرز ویلفیئر فنڈز کے تما م مستقل ملا زمین کو سندھ ورکرز ویلفیئر فنڈمیں ضم کیا جا ئے گا جبکہ ڈیپو ٹیشن پر آئے ہو ئے تما م ملا زمین کو ان کے متعلقہ محکمو ں میں واپس بھیج دیا جا ئے گا۔

جبکہ سندھ ورکر ویلفیئر بو ر ڈ کے سیکریٹری کے پا س ہی سیکریٹری سندھ ورکر ویلفیئر فنڈ کا چا ر ج بھی رہے گا ۔اس کے علا وہ سندھ ورکر ویلفیئر فنڈکی تما م وصولیات سند ھ ریو نیو بو ر ڈ کریگا ۔اجلا س میں اس عزم کا اعا دہ کیا گیاکہ ورکر ویلفیئر فنڈمزدورو ں کے تما م بنیا دی مسا ئل کو حل کر نے میں اپنا بھر پو ر کر دا ر ادا کریگا ۔اس موقع پر سیکریٹری لیبر عبدالرشید سو لنگی ،سیکریٹری ورکر ویلفیئر بو ر ڈ شا ہ محمد شا ہ ،ورکر ویلفیئر بورڈ کے ممبرا ن کے علا وہ دیگر متعلقہ افسرا ن نے مو جو د تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں