ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل) ہوگا

جمعہ 11 دسمبر 2015 21:44

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل) ہوگا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء) ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل) کراچی میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمن کرینگے جس میں ماہ ربیع الاول 1437ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کیا جائیگا مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 12 دسمبر کو بعد از نماز عصر دفتر محکمہ موسمیات کراچی میں ہوگا جبکہ صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبہ کی سطح پر ہونگے جس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائیگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں