سب سے بڑا نیب اور اینٹی کرپشن آپکا دل اور ضمیر ہیں ،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی

جمعہ 11 دسمبر 2015 22:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ سب سے بڑا نیب اور انٹی کرپشن آپکا دل اور آپکا ضمیر ہے ان خیالات کا اظہا ر انھو ں حکو مت سندھ کی ہدایت پرکمشنردفترمیں ہفتہ انسداد رشوت ستانی منانے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب کے مو قع پر کہا ،تقریب میں مہما ن خصوصی ڈی جی نیب سندھ کرنل ریٹائرڈ سراج نعیم تھے اسکے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکریٹر ی پلا ننگ اینڈ ڈوپلمنٹ اعجا ز علی خان ،ڈی آئی جی ساؤ تھ ڈاکٹر عامر جمیل ،ایڈیشنل کمشنر ٹو حاجی احمد ،ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سلیم محمد راجپوت ،ڈپٹی کمشنر سینٹرل افضل زیدی،ڈپٹی کمشنر کورنگی اعجا ز بلوچ ، ڈائریکٹر لو کل گورنمنٹ محترمہ روبینہ آصف ،اسسٹنٹ کمشنر جنر ل شاہ زیب شیخ ، کنزیو مر رائٹس کے کو کب اقبال ،شکیل بیگ اورلٹل پیپلز کے صدر کامران احمد کے علا وہ دیگر مہمان بھی شریک تھے ،تقریب کا با قاعدہ آغاز تلا وت قرآن پا ک سے شروع کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس مو قعہ ڈی جی نیب سندھ نے کہا کہ ہم سب کو اور پو ری سوسائٹی کو مل کر کرپشن کے خلا ف لڑنا ہو گا،نیب کو بھی سوسائٹی کی ضرورت ہے کر پشن کے خاتمے کیلئے سول سوسائٹی بھی معاشرہ سے برائی کا خاتمہ کرنے میں نیب کی مدد کرسکتی ہے نیب بھی ایک سرکا ری ادارہ ہے جو کہ دیگر سرکا ری اداروں کی کرپشن میں خاتمہ میں مدد کرتا ہے معاشرہ برائی کے خاتمے کیلئے ۔

معاشرہ میں بسنے والے ہر فرد کو کرپشن سے خاتمے کیلئے اپنا بھر پو ر حصہ ڈالنا ہو گا اپنے ملک کو مستحکم اور پر امن ملک بنا نے کیلئے ،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ سب سے بڑا نیب اور انٹی کرپشن آپکا دل اور آپکا ضمیر ہے ہر کسی انسان اپنے دل جو نیب اور انٹی کرپشن بنا نے کی ضرورت ہے معاشرے کے ہر طبقے کو کرپشن کے خاتمے کیلئے جنگ لڑنی ہو گی ہمیں اس پا ک سر زمین کے ساتھ محبت کرنے کی ضرورت ہے درجہ اول کی حیثیت کے ساتھ ہم صرف اپنے ملک میں ہی رہ سکتے ہیں اور اس درجی اول کی حیثیت کے ساتھ ہم دنیا میں کہی بھی نہیں رہ سکتے انھوں نے کہا کہ اشیا ء خوردنو ش کی ناپ تول میں کمی اور غیر معیا ری ادویا ت کی تیاری کے علاوہ نا جا ئز منا فع خوری بھی کرپشن کے زمرے میں آتا ہیں ، کرپشن پو رے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے پو ری سوسائٹی کو کرپشن کے خاتمے کیلئے جہا د کرنے کی ضرورت ہے ہمیں اپنے آگے آنے والی نسلو ں کو کرپشن سے پاک معاشرہ قائم کرنا ہو گا،تقریب کے اختتام پر ایک آگاہی داک کرپشن کے خاتمے کیلئے ایک واک کا اہتمام بھی ہو ا جو آرٹس کو نسل سے شروع کی جا نے والی واک پریس کلب پر اختتام پذیر ہو ئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں