دہشتگردپھرسرگرم ، کوئٹہ میں دھماکہ ، کراچی اورپشاورمیں فائرنگ، بچے سمیت چھ سیکیورٹی افسران زخمی،ریٹائردمیجر جاں بحق
ہفتہ 12 دسمبر 2015 11:26
کراچی/کوئٹہ/ پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء ) کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ سے چار سیکیورٹی اہلکار بچے سمیت زخمی ہوگئے، جبکہ کراچی اور پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاک فوج کے میجر ریٹائرڈ احسن رضا جاں بحق جبکہ ڈی ایس پی شدید زخمی ہوگیا۔کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ سے چار سیکیورٹی اہلکاروں سمیت ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
دھماکے کے بعد ریسکیو کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ایس ایس پی آپریشنل کے مطابق زخمی ہونے والے دو اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو سیل کردیا ۔(جاری ہے)
بی ڈی ایس حکام کے مطابق دھماکے میں دو سے تین کلو گرام بارودی مواد استعمال کیاگیا تھا جس کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت پاک فوج کے میجر ریٹائرڈ احسن رضا کے نام سے ہوئی جو ڈیفنس کا ہی رہائشی تھا جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور ابتدائی معلومات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 حملہ آوروں نے احسن رضا کو ٹارگٹ کیا اور فرار ہو گئے۔ پشاور میں فقیر آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی جانزادہ خان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے ، زخمی حالت میں ڈی ایس پی کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
سندھ میں یکم مئی کو یوم مزدور پر چھٹی کا اعلان
اے وی ایل سی پولیس نے موٹرسائیکل چوری اور سرقہ شدہ موٹرسائیکلوں کی پارٹس خریدنے والے کباڑیوں سمیت 6 ملزمان ..
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور سوئیپ پروجیکٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی معیار کے طرز پرماڈرن جی ٹی ایس کی ..
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی بحالی کی طرف پہلا قدم ہے‘محمود مولوی
پی ایس او کا مالی سال 2024کے نو ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
مہنگی بجلی ،لوڈشیڈنگ ،اًوربلنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا، محمد سلیم عطاری
جماعت اسلامی رہنمائوں کی جانب سے پروفیسر عبدالغنی فاروق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
جماعت اسلامی سندھ کامختلف ادویات کی قلت اور بلیک میں زیادہ قیمت میں فروخت پرتشویش کا اظہار
گیلپ،جامعہ ہمدرد ،جامعہ کراچی اور اتالیق فانڈیشن کی اشتراک سے چار روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب
سرسید یونیورسٹی کے ستائیسویں کانووکیشن کے موقع پر 1100 سے زائدطلبا و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں
ایران سے اچھے تعلقات خطے کے مفاد میں ہیں اور ملک کو بھڑان سے نکالنے میں معاون ہوں گے،شہنیلہ خانزادہ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور