کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین کے معاملے پر آصف زرداری نے اپنا کارڈ کھیلنا شروع کر دیا ہے ۔ روف کلاسرا کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 دسمبر 2015 13:03

کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین  کے معاملے پر آصف زرداری نے اپنا کارڈ کھیلنا شروع کر دیا ہے ۔ روف کلاسرا کا انکشاف

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 دسمبر 2015ء) نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے رینجرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سینئیر صحافی روﺅف کلاسرا کا کہنا تھا کہ اگر تین ماہ کے ریمانڈ کے بعد رینجرز نے ڈاکٹر عاصم حسین کا چالان پیش کرنے کی بجائے ان کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا تو اس بات میں کوئی شک نہیں رہنا چاہئیے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چئییر مین آصف علی زرداری بیرون ملک بیٹھ کر بھی اپنے کارڈز کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھ لینا چاہئیے کہ رینجرز اور پیپلز پارٹی میں ایک معاہدہ ہو چکا ہے کہ اگر رینجرز کو سندھ اسمبلی سے مراعات چاہئیں تو رینجرز کی حراست میں موجود پی پی کے بندے کو رہا کیا جائے ۔ روئف کلاسرا نے مزید کہا کہ معاہدہ اسی بات پر ہوا ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی جائے گی لیکن ڈاکٹر عاصم حسین پر عائد کی گئی دہشت گردی کی دفعات کو ختم کیا جائے انہوں نے رینجرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یونہی معلوم ہوتا ہے کہ پیپلز پارٹی اور رینجرز میں کو ئی معاہدہ ہو چکا ہے اسی لیے ڈاکٹر عاصم کا چالان پیش کرنے کی بجائے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں