سائیں سرکار کو لیاقت علی خان کا نام لے کر کرپشن کا دفاع کرنے پر شرم آنی چاہئیے، ڈاکٹر شاہد مسعود وزیر اعلی سندھ پر بھڑک اُٹھے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 دسمبر 2015 13:13

سائیں سرکار کو لیاقت علی خان کا نام لے کر کرپشن کا دفاع کرنے پر شرم آنی چاہئیے، ڈاکٹر شاہد مسعود وزیر اعلی سندھ پر بھڑک اُٹھے

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 دسمبر 2015ء) : وزیر اعلیٰ سندھ نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کرپشن کا آغاز لیاقت علی خان کے دور میں ہوا تھا جبکہ ہماری حکومت نے اس پر کمی کی ہے جس پر پاکستان کے صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے وزیر اعلیٰ سندھ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سائیں سرکار کو ایسے بیان پر شرم آنی چاہئیے. ڈاکٹر شاہد مسعود نے ڈھکے چھُپے الفاظ میں کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو بار ہا کہا گیا ہے کہ دن میں نہ پیا کریں ، رات کو آرام سے پی لیا کریں اور یہ اسی کا اثر ہے کہ آج انہوں نے لیاقت علی خان سے متعلق ایسا بیان دیا ہے. وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے مزید کیاکہا آپ بھی سنیں:

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں