سپریم کورٹ میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کا اجلاس ، عدالتوں کی تعمیر اور دیگر امور پر غور

ہفتہ 12 دسمبر 2015 13:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء) سپریم کورٹ میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کا اجلاس ہوا جس میں جیل کی حدود میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کی تعمیر اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ بھر کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت سپریم کورٹ کے مانیٹرنگ جج جسٹس امیر حانی مسلم نے کی۔ اجلاس میں جیل کی حدود میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کی تعمیر اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں