این ایچ اے نے مالی بے ضابطگیوں کے باوجود کراچی سے لاہور موٹر وے کا منصوبہ پاکستان اور چین کی مشترکہ فرم کے حوالے کر دیا
ہفتہ 12 دسمبر 2015 14:01
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12دسمبر۔2015ء) کراچی لاہور موٹر وے کے منصوبے میں غبن اور مالی بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں ہیں ۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے ) نے مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایک کھرب 48 ارب روپے کا منصوبہ پاک چین مشترکہ فرم کے حوالے کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے منصوبے کے لئے رواں سال اگست میں بولیاں طلب کیں اور 8 دسمبر کو یہ منصوبہ ایک کھرب 48 ارب روپے کی بولی لگانے والی پاکستان اور چین کی مشترکہ فرم کے حوالے کر دیا ۔
این ایچ اے اگر بولی دینے والوں کے حوالے سے ہدایات اور معاہدوں کی شقوں پر عمل کرتی تو پی ایس ڈی پی کے تحت بنائے جانے والے اس منصوبہ میں 24 ارب روپے کی بچت کی جا سکتی تھی ۔(جاری ہے)
رپورٹس کے مطابق بولی میں شامل ایک فرم نے مبینہ بے ضابطگیوں پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو قانونی نوٹس بھی بھجوا دیا ہے ۔ ایف ڈبلیو او بھی اپنی بولی مسترد ہونے پر ناراض نظر آئی اور ان کا دعوی ہے کہ انہوں نے منصوبے کے لئے سب سے کم یعنی ایک کھرب 34 ارب روپے کی بولی لگائی تھی ۔
ایف ڈبلیو او کے ایک سینئر عہدیدار نے اس پورے عمل پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بولی مسترد ہونے کے پیچھے کسی کی بدنیتی ہے ۔ بعض بولی لگانے والوں نے این ایچ اے میں شکایت درج کرائی ہے کہ کامیاب بولی دہندہ نے مبینہ طور پر کم میٹریل استعمال کر کے 10 ارب روپے بچائے لیکن اس کے باوجود منصوبے کی کل لاگت میں کمی نہیں دیکھی گئی حالانکہ بولی کے وقت واضح طور پر یہ کہا گیا تھا کہ میٹریل اور سڑک کی موٹائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔این ایچ اے کے جنرل منیجر مختار درانی کا کہنا تھا کہ موٹر وے کا کنٹریکٹ دینے میں قواعد و ضوابط سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کیا گیا تاہم اس کے باوجود اگر کسی بولی دہندہ کو کوئی شکایت ہے تو وہ ہماری شکایت ازالہ کمیٹی میں جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بولی دہندہ نے این ایچ اے کو قانونی نوٹس بھی بجھوایا ہے تاہم کہا کہ اتھارٹی نے اس نوٹس کا جواب دیا ہے ۔ درانی نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کی بولی مسترد کی گئی کیونکہ منفرد انجنینرنگ پروجیکٹ تھا جس کو جلدی سے مکمل کیا جانا تھاکراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
میٹرک بورڈ سے الحا ق شدہ (اسکولوں کی تجدید اورنئے اسکولوں کے الحاق کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری
محمد علی ملکانی کو وزیر برائے بورڈز اینڈ یونیورسیٹیز کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
چیف ایگزیکٹو آفیسر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے باوقار گلوبل واٹر ..
تجاوزات کے خاتمہ کے لیے بلدیہ عظمی اور متعلقہ اداروں کے تعاون اور مدد سے موثر اقدامات کا فیصلہ
سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے زیر اہتمام سندھ نیشنل کانفرنس کانفرنس (کل) بروز ہفتہ حیدرآباد میں ہوگی
ًآئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت چینی باشندوں کے حفاظتی انتظامات سے متعلق اعلٰی سطح کا اجلاس
&پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری
-آئی جی سندھ کی زیرصدارت چینی باشندوں کے حفاظتی انتظامات سے متعلق اعلٰی سطح کا اجلاس
ًملک کے وقار کو مجروح کرنے کے لیے غیر ملکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،بلال سلیم قادری
گ*پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر اسٹیٹ بینک
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
-
گورنرپنجاب کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن'' لیرا'' کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے