کراچی ،سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں عبد اللہ عرف کوبرا سمیت 2دہشتگرد مارے گئے

ہفتہ 12 دسمبر 2015 16:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں عبد اللہ عرف کوبرا سمیت 2دہشتگرد مارے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سہراب گوٹھ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں عبد اللہ عرف کوبرا سمیت 2دہشتگرد مارے گئے ۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق مارے جانے والے دونوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ، ہلاک دہشتگرد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں