انٹرنیٹ پر فرقہ واریت پھیلانے کیخلاف بل کی منظوری قابل تحسین ہے، مفتی محمد نعیم
تفرقہ بازیاں قوموں کی تباہی کا سبب ہیں اسلام تفرقہ بازی کی اجازت نہیں دیتا، مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ
ہفتہ 12 دسمبر 2015 19:39
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے قوانین کے ساتھ ساتھ ان پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایاجائے، باہمی تفرقہ بازیاں قوموں کی تباہی کے اسباب ہیں، اسلام تفرقہ بازی کی اجازت ہرگز نہیں دیتا بلکہ اس کی حوصلہ شکنی کرتاہے ،قومی اسمبلی میں انٹریٹ پر فرقہ واریت اور دھمکیوں کے حوالے سے بل کی منظوری قابل تحسین ہے ،بزرگوں کی توہین پر مبنی لٹریچر فرقہ واریت کا سب سے بڑا سبب ہے،اسی طرح انٹرنیٹ میں اداروں کی جانب سے جعلی فتویٰ اپ لوڈ کرنے کی بھی روک تھام کی جائے، ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ’’قومی اسمبلی میں انٹرنیٹ کے ذریعے فرقہ واریت پھیلانے کیخلاف بل کی منظور ی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ بل کی منظوری ایک اچھا اقدام ہے مگر اس پر عمل درآمد کو یقینی بناناہوگاایسے قوانین کا کوئی فائدہ نہیں جن پر عمل نہ کیاجائے،انہوں نے کہاکہ فرقہ واریت کابنیادی سبب نفرت انگیزتقاریراوروہ لٹریچر ہیں جن میں مخالف فرقے کی بزرگ ہستیوں کے خلاف بازاری زبان استعمال کی جاتی ہے جس کے باعث باہم تنازعات جنم لیتے ہیں اس قسم کے تنازعات کا باعث بننے والے لیٹریچر بھی سختی سے پابندی عائد کردی جائے اور پھر فرقہ واریت کے حوالے سے ٹھوس قانون سازی کرکے مستقبل طور پر اس کا حل تلاش کیاجائے ،انہوں نے کہاکہ ہر قسم کے مواد اورنفرت انگیزتقاریروویب سائٹس پر پابندی عائد کرکے اس پر عمل درآمد کیاجائے اورمذہبی جلسے جلوسوں اور مجالس کو عبادت گاہوں تک محدودکرنے کے لیے بھی قانون سازی کی جائے۔
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان و دیگر اسلامی ممالک کا ایک صفحہ پر اکٹھا ہو نایہود و ہنود کی سیاسی حکمت عملی کو خاک میں ملاسکتاہے۔ ..
ہرادوارکی حکمرانوں نے کراچی کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیا۔محمدسلیم عطاری
سرائیکی پرفیشنلز فورم نے سرائیکی صوبے کے فوری قیام کا مطالبہ کردیا
ایرانی صدر کا دورہ کراچی اختتام پذیر؛ ڈی آئی جی سیکیورٹی کی جوانوں و افسران کو شاباش
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
سند ھ ہائی کورٹ نے ہالہ کے پی ٹی آئی رہنماؤں مخدوم فضل سمیت دیگر کی 20 بوری گندم چوری کے مقدمے میںحفاظتی ..
سندھ ہائی کورٹ نے پتنگ اڑانے والوں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی
سندھ ہائی کورٹ :مہوش حیات اورکبریٰ خان کی عادل راجہ کے خلاف درخواست پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسران کو ..
لاپتہ 8 شہریوں کی بازیابی کے متعلق درخواستوں پر سماعت 7 مارچ تک ملتوی ، پیش رفت رپورٹس طلب
کریک میرینا تعمیراتی منصوبہ میں مبینہ بے ضابطگیاں ،ملزم احمد قلی خان کی بینک گارنٹی جمع کرانے کی مہلت ..
سپریم کورٹ نے جوہڑ جمالی میں 2بھائیوں کی زمین کی ملکیت کے تنازع سے متعلق دائر اپیل مسترد کردی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم