سیمنٹ کی برآمدات میں کمی جبکہ مقامی فروخت میں اضافہ ہوا ہے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 12 دسمبر 2015 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 دسمبر۔2015ء) سابق صدرایف پی سی سی آئی،سینیٹر حاجی غلام علی اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سیمنٹ کی برآمدات میں کمی آئی ہے جبکہ مقامی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔موجودہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 15.64 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پہلے عشرے میں 14.77 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی جبکہ گزشتہ سال 14 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی تھی۔سینیٹر حاجی غلام علی اور میاں زاہد حسین نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان کے سیمنٹ سیکٹر کا منافع بڑھ گیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں کوئلے کی قیمت 49 ڈالر فی ٹن تک گر گئی ہے جبکہ مزید کمی کا امکان ہے اسلئے سیمنٹ کی قیمت کم کر کے عوام کو اسکا فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں