رینجرز اختیارات سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلی گئی

muhammad ali محمد علی اتوار 13 دسمبر 2015 00:11

رینجرز اختیارات سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلی گئی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12دسمبر 2015 ء) رینجرز اختیارات سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے دھواں دار پریس کانفرنس کے بعد سندھ حکومت نے رینجرز اختیارات میں اضافے سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر رینجرز اختیارات میں اضافے سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلی گئی ہے۔ رینجرز کے اختیارات میں جولائی کے ماہ تک توسیع کی منظوری دی جائے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں