سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے سندھ بھر میں یوم ثقافت منایا گیا

اتوار 13 دسمبر 2015 14:54

کراچی /حیدر آباد/سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 دسمبر۔2015ء ) سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے سندھ بھر میں یوم ثقافت منایا گیا۔اجرک اور سندھی ٹوپی پہن کر سندھی ثقافت سے محبت کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

سندھ کی تہذیب سے محبت کے اظہار اور سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں سندھی ٹوپی اجرک ڈے منایا گیا جس کے لئے بچے بڑے سب خصوصی طور پر سندھی اجرک اور ٹوپی پہنی۔

خواتین نے بھی ثقافت ڈے کے موقع پر چوڑیاں اور ثقافتی لباس زیب تن کیا۔ سندھی ٹوپی،اجرک سمیت دیگر پہناووں کے ذریعے سندھ ثقافت سے محبت کا اظہار کیا گیا۔ گھوڑوں،اونٹوں،بیل گاڑیوں کی ریلیاں نکالی گئیں۔قومی گیتوں پر والہانہ رقص بھی کیا گیا۔مچھ کچہری، مشاعروں اور ثقافت کے متعلق منعقد تقریبات میں سندھ کی روایات کو دہرایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں