جولائی تا نومبر 2015 ٗترسیلات زر میں 7.6 فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں سمندر پاکستانیوں نے 8 ارب 10 کروڑ ڈالر کی رقم وطن بھجوائی

اتوار 13 دسمبر 2015 16:24

جولائی تا نومبر 2015 ٗترسیلات زر میں 7.6 فیصد اضافہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) جولائی تا نومبر 2015، ترسیلات زر میں 7.6 فیصد اضافہ ہوا۔جولائی تا نومبر کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے رقوم 7.6 فیصد اضافے کے ساتھ 8 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں سمندر پاکستانیوں نے 8 ارب 10 کروڑ ڈالر کی رقم وطن بھجوائی ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران یہ رقم ساڑھے سات ارب ڈالر تھی۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد سب سے زیادہ ترسیلات امریکا اور برطانیہ سے موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں