سند ھ حکومت رینجرز کے ختیارات میں ردوبدل کے ساتھ توسیع کرنے پر آمادہ ہو گئی ، آج پیر کو رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا امکان

اتوار 13 دسمبر 2015 18:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 دسمبر۔2015ء) سند ھ حکومت رینجرز کے ختیارات میں ردوبدل کے ساتھ توسیع کرنے پر آمادہ ہو گئی ہے آج (پیر) کو رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سند ھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے حکومت نے تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ حکومت رینجرز کے سندھ اسمبلی سے تحفظات کی بنیاد پر نوٹیفکیشن کے زریعے اختیارات میں توسیع پر بھی آمادگی ظاہر کر دی ہے ، رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت رینجرز کو صرف دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار دے گی اور ان اختیارات میں رد وبدل بھی کیا جائے گا جس کے مطابق رینجزر کو کسی بھی سرکاری ادارے یا اہلکارکیخلاف کارراوئی یا چھاپے سے قبل وزیراعلیٰ سے اجازت لینا ہو گی جبکہ سیاسی شخصیت کیخلاف ثبوت ہونے کے باوجو رینجزز وزیرعلیٰ کی اجاز ت کے بغیر کارروائی کی مجاز نہیں ہو گی ، رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت رینجرز اختیارات میں توسیع کے حوالے سے حتمی فیصلہ سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر سینئررہنماؤں کی مشاورت کے بعد کرے گی اور آج پیر کے روز رینجرز کے اختیارات میں توسیع کیے جانے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں