وفاق اور سندھ میں بلا جواز خلیج جمہوریت کے لئے بد شگون ہے،علی اکبر گجر
کراچی کے امن اور ترقی کے لئے رینجرز کے اختیارات میں فی الفور توسیع نا گزیر ہے
اتوار 13 دسمبر 2015 19:00
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ وفاق اور سندھ میں بلا جواز خلیج جمہوریت کے لئے بد شگون ہے۔ اگر خدا نخواستہ یہ غلط فہمیاں بڑھتی چلی گئین تو ملک میں پارلیمانی نظام اور جمہوریت کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ دشمن نہیں چاہتے کہ کراچی میں امن قائم ہو کیونکہ ملک کی اقتصادی ترقی کراچی کے امن اور ترقی سے جڑی ہوئی ہے۔
اس لئے ضروری ہے کہ حکومت سندھ جمہوریت کے مستقبل اور قوم کے وسیع تر مفاد میں ضد اور محاذ آرائی کا رویہ ترک کر کے رینجرز کے اختیارات میں فی الفور توسیع کر دے تاکہ رینجرز قیام امن کے لئے اپنا ادھورا مشن پورا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کل تک کراچی بد امنی، لاقانونیت، گینگ وار، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی خوفناک آگ میں جل رہا تھا۔(جاری ہے)
شہر قائد اعظم کے عوام خوف اور دہشت کے سائے تلے زندگی گزارنے پر مجبور تھے اور سندھ کی مائیں بہنیں ایک بار پھر کسی محمد بن قاسم کی راہ دیکھ رہی تھیں۔
قائد جمہوریت میاں نواز شریف بر سر اقتدار آئے تو انہوں نے عوامی خواہشات کے پیش نظر کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے پوری قوم کو اعتماد میں لے کر رینجرز کے ذریعے "کراچی آپریشن" کا آغاز کیا جس کے دو ہی سال میں مثبت نتائج برآمد ہوئے اور کراچی کے امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا جس پر اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی نیندیں حرام ہو گئیں اور وہ سندھ اور وفاق میں نفاق پیدا کرنے کے لئے در پردہ سازشوں میں مصروف ہیں اور سندھ، وفاق اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو باہم سرکشی پر مجبور کر رہے ہیں۔ علی اکبر گجر نے مزید کہا کہ رینجرز کے اختیارات کی توسیع میں تاخیر کا فائدہ ملک اور جمہوریت دشمنوں کو مل رہا ہے جو نہیں چاہتے کہ پاکستان اور اس کے عوام آگے بڑھیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی 10 مئی سے لگے گی
پاکستان میں صرف 5 فیصد لوگ ہی پسند کی شادی کر پاتے ہیں،گیلپ سروے
کراچی، کم سن بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار
ْپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں 19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
کراچی: سفید کرولا گینگ سرگرم، پولیس وردی پہن کر امریکا سے آئی خاتون کو لوٹ لیا
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی
سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
محکمہ اوقاف اور شہریوں میں زمین کی ملکیت کے تنازع کا کیس، التوا مانگنے پر چیف جسٹس برہم
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ