اللہ کا شکر ہے بلدیاتی الیکشن میں ٹھپہ مافیاکا زورنہیں چل سکا، سینیٹر شاہی سید

اتوار 13 دسمبر 2015 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹرشاہی سید نے کہاہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس دفعہ بلدیاتی الیکشن میں ٹھپہ مافیاکا زورنہیں چل سکااور لوگوں نے ووٹ کا حق اپنی مرضی سے استعمال کیااور الیکشن کے روز کسی پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

جہاں تک ووٹ ڈالنے کے تناسب کا تعلق ہے اس میں فرق ہوسکتاہے،ویسے لوگ ووٹ ڈالنے گھروں سے نکلے ہیں۔بلدیاتی الیکشن میں تینوں صوبوں میں موجودحکومتوں کو ہی ووٹ دیاگیاہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں