شہر میں انسداد پولیو کا دوسرا مرحلہ شروع، 10 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر
اتوار 13 دسمبر 2015 20:53
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13دسمبر۔2015ء) کراچی میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شہر کے تین اضلاع جنوبی، وسطی اور کورنگی میں اتوار کو شروع ہو گیا جبکہ پہلا مرحلہ ضلع ملیر، شرقی اور غربی میں 9 دسمبر کو شروع ہوا تھا جو 12 دسمبر کو مکمل ہو چکا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مہم کی نگرانی کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی سربراہی میں قائم انسداد پولیو ٹاسک فورس کر رہی ہے، مجموعی طور پر تینوں اضلاع میں 10 لاکھ 15 ہزار 62 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی کی صدارت میں روزانہ ٹاسک فورس کا اجلاس ان کے دفتر میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ہر روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے اور دوسرے روز کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔(جاری ہے)
اتوار کو شروع کی گئی مہم میں جنوبی میں دو لاکھ 82 ہزار 744، کورنگی میں تین لاکھ 86 ہزار 540 اور وسطی میں تین لاکھ 45 ہزار 778 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
جائزہ اجلاس میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر عثمان چاچڑ، سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ ظفر اعجاز، عالمی ادارہ صحت، یونیسیف، بل گیٹس فاؤنڈیشن اور روٹری کے نمائندے، ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران، سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو اسکول پانچ سال سے چھوٹے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں تعاون نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار