اسی ایم سی المنائی کا اپنے مادر علمی کے ساتھ پیار اور محبت کا رشتہ قابل فخر ہے۔ وائس چانسلر جناح سندھ یونیورسٹی

اتوار 13 دسمبر 2015 22:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) وائس چانسلر جناح سندھ یونیورسٹی کراچی ڈاکٹر طارق رفیع نے کہا ہے کہ ایس ایم سی المنائی کا اپنے مادر علمی کے ساتھ پیارو محبت کا رشتہ قابل فخر ہے، سابق گریجویٹس نے اپنے مادر علمی کی ترقی اور اسے مثالی درسگاہ بنانے کے لئے ہمیشہ اپنی کاوشوں کو بروئے کار لاکر اس کا نام دنیا میں اونچا کیا ہے۔

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل گریجویٹس کی بین الاقوامی تنظیم (ایس ایم سی المنائی) کے زیر اہتمام 11 ویں سالانہ ونٹر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ایس ایم سی المنائی پاکستان کے صدر ڈاکٹر شاہد سمیع، نارتھ امریکہ کے صدر ڈاکٹر صابر علی خان نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایم سی المنائی پاکستان کے صدر ڈاکٹر شاہد سمیع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مادر علمی کی تعمیر و ترقی اور اسے اعلیٰ مقام دلانے کے لئے ایس ایم سی المنائی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ تقریب میں ایس ایم سی المنائی کے زیر اہتمام نفسیات پر خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ماہر نفسیات ڈاکٹر رضا الرحمان، ڈاکٹر صابر علی خان، ڈاکٹر وسیم اختر، ڈاکٹر شوکت علی اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے خصوصی لیکچر دیئے۔ تقریب میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے سندھ میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل گریجویٹس نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں