واٹر بورڈ کے افسران و عملہ گزشتہ روز پھٹنے والی لا ئن 36 گھنٹوں سے پائپ لا ئن کی تبدیلی کے لئے کا م کر رہا ہے ، واٹر بورڈ
متاثرہ پا ئپ لا ئن کی تبدیلی کا کا م آئندہ 36 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا ،ایم ڈی واٹر بورڈ کی متا ثر ہو نے والے شہریوں سے معذرت
اتوار 13 دسمبر 2015 22:10
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نظا رت ( عقب عزیز بھٹی پا رک ) پر 84 انچ قطر کی مین لا ئن (سا ئفن) گزشتہ روز پھٹ گئی تھی جس کی وجہ سے اس کا پا نی سڑک پر بہنے لگا ، واٹر بورڈ کے افسران و عملہ گزشتہ 36 گھنٹوں سے پائپ لا ئن کی تبدیلی کے لئے کا م کر رہا ہے ، پھٹنے والی لا ئن کا پا نی فوری طور پر دھا بیجی سے بند کر دیا گیا ہے ، جبکہ CODفلٹر پلا نٹ کا والو و بھی بند کیا جا رہا ہے ، واٹر بورڈ کی مخدوش پا ئپ لا ئن گریٹر کراچی واٹر اسکیم کے تحت 1958 میں ڈالی گئی تھی اور اس کا پائپ KDAپائپ فیکٹر ی میں تیار کیا گیا تھا اس لا ئن میں 3 رو ز قبل معمو لی رساؤ ہو گیا تھا جس کی مر مت کے لئے عملی کا رروائی جا ری تھی تا ہم پا ئپ لا ئن گزشتہ روز پھٹ گئی اور اس کے پھٹنے سے پا نی سڑکوں پر آگیا پا نی کی پائپ لا ئن کا پا نی بند کر نے کے لئے دھا بیجی سے پا نی بند کیا گیا اور کرین کے ذریعے گیٹ گر ا دیا گیا تا ہم لا ئن میں موجود پانی کا بہا ؤ تیز ہو نے کی وجہ سے پا ئپ لا ئن کی تبدیلی کا م نہیں کیا جا سکا ہے جبکہ متبا دل پا ئپ اور ہیوی مشینری متا ثرہ مقام پر پہنچا دی گئی ہیں جیسے ہی پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہو گی پا ئپ کی تبدیلی کا کا م فوری طور پر شروع کر دیا جا ئے گا جو کہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جا ئے گا لا ئن سے بہنے والے پانی کی نکا سی کے لئے ثمر پمپس بھی لگا دئیے گئے ہیں تا کہ پا نی تیزی سے بہہ جا ئے لیکن خیا ل ہے کہ قر ب و جوار کے نا لے بند ہو نے کی وجہ سے خا ص طور پر اردو یو نیو رسٹی سے نیشنل بینک تک نا لو ں نے پا نی نہیں لیا اس وجہ سے پا نی سڑکوں پر بہنے لگا تا ہم نہ صرف واٹر بورڈ بلکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور DMC(ایسٹ ) کا عملہ بھی علی الصبح سے پانی کی نکا سی کے لئے ہیوی مشینری اور پمپس کے ذریعے پا نی نکا لنے میں مصروف رہا جس کی وجہ سے 90 فیصد پا نی کی نکا سی کر دی گئی ہے اسی دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ریسکیو ٹیم جو لو ڈر سے پا نی نکا ل رہی تھی لو ڈر لگنے سے نیشنل بینک کے سا منے پرانا والوو ٹو ٹ گیا جس سے پا نی بہنے لگا تا ہم اس لا ئن کو بند کردیا گیا اور والوو کی مرمت کا کا م بھی مکمل کر لیا گیا ہے ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید اور چیف انجینئرز دن بھر کا م کی نگرانی کر تے رہے اور پا نی کی نکا سی کو ممکن بنا یا اس مو قع پر ایم ڈی واٹر بورڈ کے علا وہ ایڈ منسٹریٹر KMCسجا د عبا سی ، ڈپٹی کمشنر (ایسٹ ) آصف جا ن ، اور ایڈ منسٹریٹر ZMC (ایسٹ) رحمت اللہ شیخ ، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعو د عا لم نے بھی ریسکیو کے کا م کا معا ئنہ کیا واٹر بورڈ کے سا تھ بلدیہ عظمیٰ کراچی ، DMC(ایسٹ) کے افسران و عملہ نے بھر پو ر تعا ون کیا ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ، ایڈ منسٹر یٹر سجا د عبا سی ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جا ن ، ایڈ منسٹریٹر DMC (ایسٹ) رحمت اللہ شیخ کا خصو صی طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے واٹر بورڈ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جس کی وجہ سے پا نی کی نکا سی ممکن ہو سکی واضح رہے کہ متاثرہ پا ئپ لا ئن کی تبدیلی کا کا م آئندہ 36 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا ایم ڈی واٹر بورڈ نے متا ثر ہو نے والے شہریوں سے معذرت کی ہے ، جنہیں سڑکوں پر پا نی بہنے سے ٹریفک کی دشواری کا سا منا کر نا پڑا پانی کی دوسری 84 انچ قطر کی دو لا ئنوں سے فراہم جا ری ہے تا ہم جمشید ٹا ؤن ، کیما ڑی ، لیا ری ، ڈیفنس ، کلفٹن اور بعض علا قوں میں پا نی کی فراہمی جز وی طور متا ثر ہو گی ، پانی کی کمی 60 ملین گیلن ہو گی ، ایم ڈی واٹر بورڈ نے شہریوں سے پانی احتیا ط و کفا یت شعا ری سے استعمال کر نے کی اپیل کی ہے ۔
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
سیلز ٹیکس فراڈ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے 2006 کے سیلز ٹیکس رولز میں نئی ترامیم کے بعد ٹیکس دہندگان کو سیلز ..
آئی ایم ایف کا نے اگلے پانچ سالوں میں ٹیکس سے جی ڈی پی کے مستحکم تناسب کا تخمینہ لگاتے ہوئے پاکستان کے ..
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی ملاقات
صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ جام اکرام اللہ دھاریجو
لانڈھی دھماکا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ سامنے آگئی
ج*پاکستان کسٹمزکا مس انوائسنگ کو کنٹرول کرنے کیلئے لائیو سسٹم کا نفاذ
!کراچی لانڈھی خود کش دھماکہ کی مذمت کرتے ہیں اسلام نے کسی بے گناہ کا خون بہانے سے سختی کیساتھ منع کیا ..
مشترکہ ملازمین جامعہ کراچی نے ایوننگ کی کلاسز کے بائیکاٹ کی غیر مشروط حمایت کردی
جامعہ کراچی اسپیشلسٹ انسٹرکٹرز کے درمیان اجلاس، تعلیمی اداروں میں ایمرجنسی رسپانس ٹرینگ شروع کرانے ..
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
لاہور : سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری