جسٹس سجاد علی شاہ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 دسمبر 2015 11:25

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔14 دسمبر۔2015ء) جسٹس سجاد علی شاہ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے نئے چیف جسٹس سے حلف لیا ،تقریب میں ججز اور وکلاء بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف اسلام آباد میں سپریم کورٹ میں جج صاحبان کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس فیصل عرب نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پرحلف اٹھالیا۔جسٹس(ر)خلجی عارف اورجسٹس ریٹائرڈ طارق پرویزنے بطورایڈہاک جج سپریم کورٹ حلف اٹھالیا۔چیف جسٹس انورظہیر جمالی نے جج صاحبان سے حلف لیا۔سپریم کورٹ میں جج صاحبان کی تقریب حلف برداری میں ججز ،وکلااور سپریم کورٹ کے افسران نے شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں