پاکستان کے سب سے بڑے شہر اورمعاشی شہ رگ کراچی میں امن وامان کی
صورتحال میں بہتری آنے کے بعد شہر کی رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئیں‘رپورٹ
عمر جمشید پیر 14 دسمبر 2015 11:30
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔14 دسمبر۔2015ء) پاکستان کے سب سے بڑے شہر اورمعاشی شہ رگ کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد شہر کی رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں اور کراچی سے اپنے خاندانوں کو دوسرے شہروں اور صوبوں میں منتقل کرنے والے کاروباری لوگ اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں ۔شہری اور کاروباری لوگ کئی دہائیوں سے اس خوف میں میں زندگی گزاررہے تھے کہ وہ رات کو زندہ گھر واپس لوٹیں گے بھی یا نہیں لیکن گزشتہ موسم گرما میں کراچی میں سب تبدیل ہوگیا۔
ایک غیرملکی جریدے نے کراچی کے حالات پر ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فوجی افسران کی زیر قیادت رینجرز اور مقامی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جارحانہ کارروائی جس سے عوام اور تاجروں کو سہولت ملی۔(جاری ہے)
جرائم پیشہ افراد نے کئی دہائیوں سے شہر کو اغوا ،بھتہ خوری اور قتل و غارت گری سے دہشت زدہ کر رکھا تھا۔ سیکورٹی کی بہتری کا کریڈٹ بزنس کمیونٹی فوج اور اس کے سربراہ، جنرل راحیل شریف کو دیتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بار بار شکایت کرتی نظر آتی ہے کہ سیکورٹی ادارے کراچی میں اپنی "ڈومین" سے تجاوز کر رہے ہیں۔کراچی کی صورت حال2008کے بعد ابتر ہونا شروع ہوگئی جب ایک جمہوری حکومت کے سیاستدانوں نے شہر میں پاور بیس بنانے کیلئے سرگرم جرائم پیشہ گروہوں کی حمایت حاصل کرنا شروع کردی۔جریدے نے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے جرائم کے واقعات کا موازنہ کیا ہے جس کے مطابق رواں برس کے نو ماہ کے مقابلے میں گزشتہ سال ہونے والے قتل، اغوابرائے تاوان، بھتہ خوری، ڈکیتی، گاڑی چوری اور دھماکوں کی تعداد میں ریکارڈ حد تک کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ میں حکام اور ماہرین اقتصادیات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سیکورٹی اصلاحات کی وجہ سے اقتصادی سرگرمیاں عارضی طور پر لوٹنے لگی ہیں۔ ریستوراں اور دکانیں رات گئے کھلی رہتی ہیں۔پراپرٹی مارکیٹ بھی عروج کی طرف آرہی ہے۔ ایک سال پہلے کے مقابلے میں اگست میں کچھ تجارتی جگہوں کی قیمتیں دگنا جبکہ باقی علاقوں میں واقع تمام اقسام کی جائیداروں کی قیمتوں میں 15 سے20 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ کراچی چیمبر کے سابق صدر کا کہنا ہے کہ تاجروں کا اعتماد واپس آ گیا ہے۔رواں برس چیمبر نے چین،جنوبی افریقہ اور تھائی لینڈ سمیت سات غیر ملکی سرمایہ کار وفود کی میزبانی کی۔ لوگ یہاں سرمایہ واپس لا رہے ہیں تاہم کراچی میں تما م خطرات ابھی ختم نہیں ہوئے،اسٹریٹ کرائمز برقرار ہے۔ انسانی حقوق کے کچھ گروپس پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں پر ماورائے عدالت قتل کا الزام عائد کرتے ہیں جنہیں سیکورٹی حکام یکسر مسترد کرتے ہیں۔ صوبائی پولیس سربراہ غلام حیدر جمالی کا کہنا ہے کہ ہم نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ صوبائی انتظامیہ کا اصرار ہے ان کی کارکردگی بہتر ہے۔ کاروباری مالکان، سیکورٹی حکام اور سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ کراچی میں سیکورٹی ثمرات کو مستقل بنانے کے لئے سویلین حکام کی طرف سے انتظامیہ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ان اقدامات کے طور پرخودمختار پولیس فورس بنائی جائے جس میں سیاسی عمل دخل نہ ہواور عدالتوں میں قانونی کاروائی کو تیزکیا جائے۔ کراچی بڑے بینکوں اور کارپوریشننز کا مرکز ہے جو مجموعی ملکی پیداوار کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ فراہم کرتا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو توقع ہے کہ رواں برس جی ڈی پی کی نمو چار عشاریہ پانچ فی صد تک ہو گی جو 8 سالوں میں سب سے زیادہ ہوگی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
Uوزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدرات صوبے میں ..
×جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کا ٹیم کے ہمراہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کراچی میں موجود 25 بیڈ پر مشتمل سندھ گورنمنٹ ..
سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال ..
شہر کی خوبصورتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،مختلف شاہراہوں اور سڑکوں کے اطراف سے بلاتفریق جھنڈے ..
عوام مہنگائی وبیروزگاری کی چکی کے ساتھ ٹیکسز کی چکی میں بھی پس رہے ہیں،محمد شاداب رضا نقشبندی
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ..
جوڈیشل ممبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کاسندھ گورنمنٹ ہسپتال کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..
ٹیکس اصلاحات میں وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی لائق تحسین ہے
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری