معاشرتی ترقی کیلئے گڈگورننس ناگزیر ہے، بین الاقوامی کانفرنس

پیر 14 دسمبر 2015 12:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14دسمبر۔2015ء) جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسرڈاکٹر مونس احمر نے کہا کہ معاشرتی ترقی کے لئے گڈگورننس ناگزیر ہے،بڑھتے ہوئے معاشرتی چیلنجز اور تبدیلیوں کی وجہ سے سماجی علوم کے شعبہ کوعصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق سائنسی خطوط پر استوارکرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

سماجی علوم کو دوسرے مضامین اور شعبہ جات کی نسبت ترجیح نہیں دی جاتی جو نہ صرف ہماری جامعات بلکہ ترقی پذیر ممالک کے لئے ایک المیہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے کلیہ سماجی علوم کے زیر اہتمام پانچویں دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: ”عصر حاضر اور سماجی علوم“ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر شریف المجاہد نے کہا کہ سماجی علوم کے شعبہ میں ترقی کے بغیر ہم اقوام عالم کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں