آئی جی سندھ نے توہین عدالت کیس میں ایک مرتبہ پھر سندھ ہائیکورٹ میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کروا دیا

پیر 14 دسمبر 2015 13:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے توہین عدالت کیس میں ایک مرتبہ پھر سندھ ہائیکورٹ میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کروا دیا‘ کیس کی سماعت کل منگل کو ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے سندھ ہائی کورٹ کے حلف نامہ برانچ پہنچ کر توہین عدالت کیس سے متعلق حلف نامہ جمع کرادیا۔ آئی جی سندھ نے حلف نامے میں ایک بار پھر غیر مشروط معافی مانگ لی۔ حلف نامے میں فرد جرم عائد کرنے سے پہلے موقف دوبارہ سننے کی استدعا کی گئی ہے۔ آئی جی سندھ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل منگل کو دوبارہ ہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں