سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

پیر 14 دسمبر 2015 16:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء) محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے بھر میں موسم سرما کے سلسلے میں 22دسمبر سے یکم جنوری تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے اس طرح اسکول 11 دن کے لئے بند رہیں گے جب کہ 2 جنوری کو اتوار ہے اس لئے طالبعلموں کو چھٹی کا ایک دن اور اضافی ملے گا جس کے بعد موسم سرما کی مجموعی چھٹیوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں