سندھ حکومت نے رینجرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا ، دس دن سے صورتحال سندھ پولیس کے پاس ہے کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا۔ سینئیر صوبائی وزیر نثار کھوڑو کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 دسمبر 2015 16:23

سندھ حکومت نے رینجرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا ، دس دن سے صورتحال سندھ پولیس کے پاس ہے کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا۔ سینئیر صوبائی وزیر نثار کھوڑو کی میڈیا سے گفتگو

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 دسمبر 2015 ء) : سندھ کے سینئیر وزیر نثار کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے رینجرز کو واپس بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، رینجرز اختیارات سے متعلق قرارداد سے قبل ہی شور شرابہ کیا گیا، شور وغل نے اسمبلی کی کارروائی آگے نہیں بڑھنے دی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے موقع گنوا دیا، سندھ اسمبلی کا اجلاس معمول کا تھا کوئی خاص ایجنڈا نہیں تھا۔

لیکن اپوزیشن نے قرارداد کی راہ میں رکاوٹ ڈالی اور اسمبلی کے اختیارات اور اہمیت کو کم کرنے کی کوشش کی گئی۔ اب کل بھی رینجرز کے اختیارات میں توسیع پر قراراد نہیں لائی جا سکے گی۔ نثار کھوڑو نے بتایا کہ کل پرائیویٹ ممبر ڈے ہے لہٰذا حکومتی ایجنڈے پر بات نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کا کام قانون سازی ہے، آرٹیکل 147کے تحت رینجرز کو بلایا گیا، کسی بھی شخص کو نوے روز کے لیے حراست میں رکھنے کے لیے اجازت طلب کرنا پڑتی ہے، حکومت سے اجازت لے کر تین ماہ کے لیے حراست میں رکھا جا سکتا ہے،۔

دس دن سے رینجرز کے معاملے پر ہنگامہ کیا جا رہا ہے ، دس سن سے رینجرز کے پاس اختیارات نہیں ہیں لیکن پھر بھی کوئی واقعہ نہیں ہوا ہماری پولیس بھی قابل اعتماد ہو چکی ہے ۔ پولیس کے ذریعے امن و امان قائم ہو سکتا ہے تو کسی کو کیا اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ جمہوری اداروں پر اعتماد کیوں نہیں کیا جاتا۔ چوہدری نثار نے کہا کہ معاملہ اسمبلی نہ لے جاﺅ اور مسلم لیگ ن کے لوگوں نے کہا کہ معاملہ اسمبلی میں کیوں نہیں اُٹھایا۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف سندھ میں گورنر راج لگانا ہے تو لگا کر دکھاﺅ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں