سندھ اسمبلی کا اجلاس ، ایوان پچھلی بازار بن گیا،اجلاس کل دس بجے تک ملتوی

پیر 14 دسمبر 2015 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14دسمبر۔2015ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس ایوان پچھلی بازار بن گیا ،اپوزیشن ارکان کو بولنے اور رینجرز سے متعلق قرار دار پیش کرنے کی اجازت نہ دینے پر ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور اپورزیشن جماعتوں مسلم لیگ فنگشنل ،مسلم لیگ (ن ) اور تحریک انصاف کے ارکین نے سپیکر ڈیسک کے سامنے کھڑے ہو کر شدید نعرہ بازی کی، سندھ اسمبلی کا ایوان ، دہشت گردی،کرپشن کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے اور شیم شیم کے نعروں سے گنج اٹھا ،میڈیارپورٹس کے مطابق پیر کے روز سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا ہے اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی آغا سراج درانی نے کی جونہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تواپوزیشن اراکین نے رینجرز کی قرارداد پیش کرنے سے معلق انکار پر ایوان میں ہنگامہ آرئی شروع کر دی اور حکومت مخالف شدید نعرہ بازی کی اپوزیشن کے احتجاج کے باعث صوبائی اسمبلی کا ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا اپوزیشن اراکین کی جانب سے حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی جس سے ایوان دہشت گردی،کرپشن کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے اور شیم شیم کے نعروں سے گنج اٹھا۔

(جاری ہے)

،اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث سپیکر سندھ اسمبلی نے اجلاس آج منگل کو دس بجے تک ملتوی کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں