دہشت گردوں کو سزا دینے میں میں سندھ نمبر لے گیا، نومبر تک سندھ میں 106، پنجاب میں 64مجرموں کو پھانسی دی گئی
پیر 14 دسمبر 2015 17:55
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) سندھ میں گزشتہ 5 سال کے دوران دیگر3 صوبوں اور خود مختارعلاقوں کی نسبت سب سے زیادہ دہشت گردوں کو پھانسی کی سزائیں دی گئیں، تاہم صوبے میں اب بھی کئی مجرمان سزائے موت کے منتظر ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں گزشتہ ماہ نومبر تک 106 جبکہ پنجاب میں 64 مجرموں کو پھانسی دی گئی۔
بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ایک، ایک دہشت گرد کو پھانسی دی گئی.پاکستان کے زیر انتظام کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان میں اس عرصے کے دوران کسی دہشت گرد کو پھانسی نہیں دی گئی.اسی طرح سندھ میں سزائے موت کے منتظر قیدیوں کی تعداد بھی دیگر صوبوں اور علاقوں کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔(جاری ہے)
سندھ میں اس وقت 98، پنجاب میں 81، خیبر پختونخوا میں 25، بلوچستان اور اسلام آباد میں ایک، ایک قیدی پھانسی کی سزا پرعملدرآمد کے منتظر ہیں جبکہ فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کوئی بھی ایسا قیدی نہیں جسے سزائے موت سنائی گئی ہو۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پھانسی کی سزا پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی گئی تھی۔اگرچہ یہ اعداد و شمار گزشتہ پانچ سالوں کے ہیں، لیکن زیادہ تر مجرمان کو گزشتہ سال دسمبر میں پیش آنے والے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ رواں سال جنوری میں 21ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم ہونے والی 11 فوجی عدالتوں میں دہشت گردی کے 142 مقدمات بھیجے گئے جن میں سے 55 پر فیصلے ہوگئے جبکہ 87 پر کارروائی جاری ہے۔ فوجی عدالتوں نے 31 مجرمان میں سے 27 کو موت کی سزا سنائی جبکہ 4 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں بھی اب تک ہزاروں دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران فاٹا میں 2 ہزار 530 دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچے، بلوچستان میں 435 دہشت گرد مارے گئے، خیبر پختونخوا میں 351، سندھ میں 342، پنجاب میں 90، اسلام آباد میں 7، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 3 اور گلگت بلتستان میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا۔ فاٹا میں دہشت گردوں کی بڑی تعداد آپریشن ضرب عضب کے دوران ہلاک ہو ئے ہیں ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سوزوکی کے بعد ایک اور کمپنی کا گاڑی سستی کرنے کا اعلان
سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ
منعم ظفر کی قیادت میں وفد کی صوبائی وزیر سعید غنی سے ملاقات،عوامی نمائندوں کے مسائل پر گفتگو
اطالوی سفیر کی وفد کے ہمراہ صوبائی وزرا سید ذوالفقار علی شاہ اور سید سردار علی شاہ سے ملاقات
امن وامان میں ناکامی پر بلوچستان حکومت مستعفی ہوجائے، جے یوآئی
اطالوی سفیر کی وفد کے ہمراہ صوبائی وزرا سید ذوالفقار علی شاہ اور سید سردار علی شاہ سے ملاقات
ماہی گیروں کیلئے جدید ترین سہولیات سے آراستہ منصوبہ بندی کا جلد اعلان کریں گے، سید نجی عالم
شہر بھر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقداما ت کررہے ہیں ..
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم ..
سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
سیکریٹری صحت سندھ جریحان اقبال بلوچ نے خسرہ کے ردعمل سے متعلق اجلاس کی صدارت کی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا