رینجرز کے معاملے کو الجھایا نہ جائے ، معاملہ جلد حل کر لیا جائے گا،وزیراعلیٰ سندھ

رینجرز ہمارے ساتھ رہے ، ہم انہیں ساتھ رکھنا چاہتے ہیں اور ساتھ رکھیں گے،قائم علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 14 دسمبر 2015 21:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء ) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز کے معاملے کو الجھایا نہ جائے ۔ یہ معاملہ جلد حل کر لیا جائے گا ۔ وہ پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ رینجرز ہمارے ساتھ رہے ، ہم انہیں ساتھ رکھنا چاہتے ہیں اور ساتھ رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان نے سندھ اسمبلی میں جو رویہ اختیار کیا ہے ، اس پر بہت افسوس ہوا ہے ۔ اپوزیشن ارکان نے نہ صرف اسپیکر بلکہ ایوان کا تقدس بھی پامال کیا ہے ۔ حکومتی ارکان نے بہت صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اقلیتی ارکان اسمبلی کی اکثریت کو ڈکٹیٹ نہیں کرا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں