یہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کیا بلا ہے ؟ اسپیکر سندھ اسمبلی کا ارکان سے سوال
پیر 14 دسمبر 2015 21:01
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء ) یہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کیا بلا ہے ؟ یہ سوال اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت پوچھا ، جب وزیرصحت جام مہتاب حسین ڈاہر ایم کیو ایم کے رکن کامران اختر کے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دے رہے تھے ۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں یہ سوال کیاگیاتھا کہ کیا یہ حقیقت ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ایک خط کے ذریعہ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے خریدی گئی 30 ڈائیلائسز مشینوں کے بارے میں دریافت کیا ہے ؟ وزیر صحت نے کہا کہ محکمہ صحت نے کوئی ڈائیلائسز مشینیں نہیں خریدی ہیں۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی نے 8 ڈائیلائسز مشینیں خریدی تھیں ۔ کچھ طبی آلات 2006 سے 1010 ء تک خریدے گئے تھے لیکن ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو 2015ء میں ان کا کیسے خیال آ گیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں اسپتالوں کی حالت بہت خراب ہے ۔انہیں دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا ۔ میں نے منگھوپیر کے اسپتال کا اچانک دورہ کیا ۔ وہاں صرف نام کا ایک رورل ہیلتھ سینٹر تھا ۔
ڈاکٹرز کے بیٹھنے کے لیے کرسی بھی نہیں تھی ۔ اسپتال کا چوکیدار بھی نہیں تھا ۔ لگتا تھا کہ یہ اسپتال سالوں سے کام نہیں کر رہا ہے ۔ اسپتال کے برآمدے میں طبی آلات 2009ء سے بند ڈبوں میں پڑے ہوئے تھے ۔ ان کی تنصیب بھی نہیں کی گئی تھی ۔ اسپتال میں بجلی کا تھری فیز کنکشن بھی نہیں تھا ۔ اسی طرح گڈاپ کے اسپتال کی صورت حال تھی ۔ ہم نے ان اسپتالوں کو فعال بنایا ہے ۔ محکمہ صحت نے ایسی کوئی خریداری نہیں کی ہے ، جس کے بارے میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بات کر رہی ہے ۔ اس موقع پر اسپیکر نے کہا کہ یہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کیا بلا ہے ؟ وزیر صحت نے کہا کہ یہ ایسی باتیں کرتے رہتے ہیں ۔ سندھ حکومت نے کوئی خریداری نہیں کی ، جس کے بارے میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بات کر رہی ہے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مالی سال 24-2023 کی دوسری سہ ماہی میں معیشت میں ایک فیصد کا معمولی اضافہ
پی آئی اے نجکاری، جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے
ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک اور شخص قتل ،مشتعل شہریوں نے بھی ڈاکو کو پکڑ کر مار ڈالا
ڈی جی رینجرزسندھ کی زیر صدارت سیکیور ٹی کا نفر نس کا انعقا د
سندھ میں 15 جیلوں کی مرمت کیلیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری
شہرقائد میں گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی جاری
ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ٹیم کا ملیراورکورنگی میں کامیاب آپریشن ، منشیات کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام،صوبائی ..
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی نے کراچی، سکھراور حیدرآباد کے ڈویژنل بورڈ کی منظوری ..
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا رایہ گولف اینڈ کنٹری کلب ڈیفنس کا دورہ
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو