انصاف کو یقینی بنانے کے لئے پولیس افسران کے لئے قوانین سے آگاہی ضروری ہے ، جسٹس سعید الزماں صدیقی
دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائی کا بین الاقوامی معیار رکھنے پرایس ایس یو کی کارکردگی قابل تعریف ہے: سابق چیف جسٹس
پیر 14 دسمبر 2015 21:19
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس سعیدالزماں صدیقی نے کہاہے کہ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے سرکاری افسران خاص طور پر پولیس افسران کے لیے قوانین سے آگاہی نہایت ضروری ہے۔انہوں نے یہ بات پیر کو اسپیشل سکیورٹی یونٹ میں افسران و کمانڈوز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری افسران خاص طور پر پولیس افسران و اہلکاروں میں خدمت کے جذبے کو اجاگر کیا جائے تاکہ وہ محنت و لگن کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنے فرائض منصبی دلجمعی سے انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف قوانین بنانے سے انصاف فراہم نہیں ہوجاتا بلکہ قوانین کو ان کی روح کے مطابق عمل کرنا نہایت ضروری ہوتا ہے ۔ اسی طرح کرپشن ،بدعوانی اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف کامیاب جدوجہد کی سکتی ہے۔(جاری ہے)
جسٹس سعیدالزماں نے زور دے کرپولیس افسران کو کہا کہ وہ بنیادی حقوق کے قوانین سے مکمل آگاہی حاصل کریں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں ۔
کیونکہ قوانین سے واقفیت کے بغیر انصاف کی فراہمی ناممکن ہے۔اے آئی جی سکیورٹی سندھ پولیس مقصود احمد نے یونٹ کی کارکردگی، ملازمین کے سلیکشن و بھرتی کے طریقے کار و افسران واہلکاروں کو فراہم کی جانے والی پیشہ ورانہ تربیت کے بارے میں آگاہ کیا ۔جسٹس سعید الزماں صدیقی نے اسپیشل سیکورٹی یونٹ(SSU)کے تمام شعبوں کااے آئی جی مقصود احمد کے ہمراہ تفصیلی دورہ کیا اور ادارے کو معیاری اور کمانڈوز کو جدید طرز پر پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی کے عمل کو سراہا۔ جسٹس سعید الزماں صدیقی نے بین ا لاقوامی ادارہ یونائیٹڈ کنگڈم ایکریڈیٹیشن سسٹم (UKAS)برطانیہ کی جانب سے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ SSU) (کو انسداد دہشتگردی کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو بین الاقوامی معیا کا تسلیم کرتے ہوئے ISOسرٹیفکٹ جاری کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے اسے پولیس کے لئے اعزاز قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ پولیس کے دیگر ادارے بھی انہی خطوط پر استوار کئے جائیں گے۔ جسٹس سعید الزماں صدیقی نے اسپیشل سیکورٹی یونٹ(SSU) کے شہداء کمانڈوز کو خراج عقیدت پیش کیااور عوام کی حفاظت کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر انکی خدمات کو سراہا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت