کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی 84انچ قطر لائن کے ٹوٹنے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،جام خان شورو
لائن کے ٹوٹنے سے مجموعی طور پر ایک کروڑ گیلن پانی کی فراہمی میں رکاوٹ حائل ہوئی ہے، وزیر بلدیات سندھ
پیر 14 دسمبر 2015 21:20
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی 84انچ قطر لائن کے ٹوٹنے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی آئندہ چند روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، جس کے بعد ہی اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔لائن کے ٹوٹنے سے مجموعی طور پر ایک کروڑ گیلن پانی کی فراہمی میں رکاوٹ حائل ہوئی ہے، جس کو پورا کرنے کے لئے کمشنر کراچی کو مفت ٹینکرز سروس کے تحت ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں عوام تک پانی کی فراہمی کے احکامات دے دئیے گئے ہیں۔
ٹوٹی ہوئی لائن کی مرمت آئندہ 24 گھنٹوں می مکمل کرکے وہاں سے پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے سی اوڈی فلٹر پلانٹ کے ایگزیکیٹو انجنئی خیر محمد سومرو اور سپریڈینٹ انجنئیر زاہد جمیل کو ناقص انتظامات پر معطل کردیا ہے۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے پیر کی سہ پہر اچانک گلشن اقبال بلاک 10 میں 84 انچ قطر کی پھٹنے والی لائن کے جائے وقوعہ اور بعد ازاں سی او ڈی واٹر فلٹر پلانٹ کا اچانک دورہ کیا۔
اس موقع پر ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید اور واٹر بورڈ کا دیگر عملہ بھی وہاں موجود تھا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر جام خان شورو کو ٹوٹنے والی پائپ لائن کی مرمت کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے ایم ڈی واٹر بورڈ اور متعلقہ چیف انجنئیرز نے آگاہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر جام خان شورو نے کہا کہ انہیں واٹر بورڈ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹوٹی ہوئی لائن کی مرمت کا کام آئندہ 24 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا اور پائپ کی تبدیلی کے لئے نئے پائپ اور دیگر مشینری یہاں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جو اس لائن کے ٹوٹنے کے اسباب کا معائنہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی اس لائن کے ٹوٹنے پر کسی کی غفلت، کے الیکٹرک کے بریک ڈاؤن یا کسی اور وجہ کا جائزہ لے گی اور اس کی رپورٹ جلد پیش کرے گی اور اس رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کے احکامات دئیے جائیں گے۔ شہر میں پانی کے قلت کے حوالے سے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر جام خان شورو نے کہا کہ متاثرہ لائین سے شہرکو تقریباً 1کروڑ گیلن یومیہ پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے کمشنر کراچی کو متاثرہ علاقوں میں مفت ٹینکرز سروس کے ذریعے پانی کی فراہمی کی ہدایت دی گئی ہے اور اس کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ان مفت ٹینکرز سروس کی نگرانی اور اس کے مجاز ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں جام خان شورو نے کہا کہ پانی کی تقسیم کار کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے بھی ایم ڈی واٹر بورڈ اور تمام چیف انجنئیرز کو ہدایات دی گئی ہیں اور آئندہ اس طرح کے واقعات کے صورت میں متبادل نظام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر سی او ڈی فلٹر پلانٹ بھی گئے اور وہاں پانی کے فلٹر ہونے کے نظام کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر فلٹر پلانٹ میں غیر تسلی بخش انتظامات پر صوبائی وزیر نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور موقع پر ہی سی او ڈی فلٹر پلانٹ کے انچارج اور ایگزیکٹو انجنئیر خیر محمد سومرو سپریڈینٹ انجنئیر زاہد جمیل کو فوری طور پر معطل کردیا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پیپلز پارٹی کا بھٹو کے یوم شہادت پر ہونے والا جلسہ 4 اپریل کی بجائے 14 اپریل کو منعقد کرنے کا اعلان
سندھ میں ایسٹر پر یکم اپریل کو مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے چھٹی کا اعلان
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
ڈی آئی جی ایسٹ کے بیٹے کی اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل
آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ کے بیٹے کی فائرنگ کے معاملہ کا نوٹس لے لیا
صوبائی وزیرسیاحت و ثقافت سے سینئر صحافی، تجزیہ نگار وسعت اللہ خان کی ملاقات
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت نوادرات اور آرکائیوز سے محمود احمد خان کی سربراہی میں شاعروں کے وفد کی ملاقات
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
۔سندھ میں ٹیچرز لائسنس کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان، صوبائی وزیر سردار علی شاہ کی کامیاب امیدواروں ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
-
حکومت کا تعلیمی نصاب میں ماحولیاتی بہتری کے مضامین شامل کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی حکومت نے نگران حکومت کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی رپورٹ جاری کردی
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا