ایم اے جناح یونیورسٹی میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ کے والدین کے لئے بریفنگ کا انعقاد
ماجو میں کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہیں ہونے دی جاتی ہیں،پروفیسر ڈاکٹر عبدالوہاب
پیر 14 دسمبر 2015 21:20
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) ملک کے ممتاز ماہر تعلیم،جامعہ کراچی اور آئی بی اے کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالوہاب کی سربراہی میں کام کرنے والی محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی( ماجو) میں اس بات کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے کہ شہر میں ہونے والی کسی بھی غیر معمولی صورتحال کے دوران جن میں ہڑتالیں، ہنگامہ آرائی، مظاہرے اور ٹریفک جام کے مسائل شامل ہیں یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیاں بالکل متاثر نہ ہونے پائیں، اس قسم کی صورتحال میں تعلیم حاصل کرنے آنے والے طلباء کی واپسی اور کھانے پینے کا انتظام یونیورسٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے ۔
یہ بات ماجو کے کمپیوٹر سائینس کے شعبہ کے چئیرمین احمر عمر نے گزشتہ روز داخلہ کے خواہشمند طلبہ کے والدین کو یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق دی جانے والی ایک بریفنگ کے دوران بتائی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اس امید پر بھیجتے ہیں کہ وہ جس مضمون کی تعلیم حاصل کررہے ہیں اس کی تکمیل کے بعد عملی زندگی میں داخل ہوکر متعلقہ شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہر کرسکیں اور ایک کامیاب انسان ثابت ہوں۔
انہوں نے والدین کو بتایا کہ ماجو میں داخلہ لینے والے طلبہ کو تعلیم دینے کی ساتھ ساتھ ان کی اچھی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ وہ یہاں سے تعلیم مکمل کرکے جانے کے بعد معاشرے کے لئے ایک مفید اور کار آمد شہری ثابت ہوں اور زندگی کے کسی بھی شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک اور قوم کا نام بلند کرسکیں۔احمر عمر نے بتایا کہ ماجو میں تعلیمی کیلنڈر پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کی بنا پر تمام سییمسٹرز وقت پر شروع ہوتے ہیں اور مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہونے کے علاوہ امتحانات بھی شیڈول کے مطابق منعقد ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ماجو میں طلبہ کی حاضری کا اوسط 95 سے زائید رہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہر سیمسٹر میں ایک طالب علم کو 6 چھٹیاں کرنے کی اجازت ہوتی ہے اور اس سے زائید چھٹیاں کرنے پر طالب علم امتحانات میں شرکت کا اہل نہیں رہتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دوران تعلیم یونیورسٹی میں طلبہ کو بہتر نظم ونسق کا مظاہرہ کرنے کا پابند بنایا جاتا ہے اور اس کی خلاف ورزی پر نظم ونسق کی نگرانی کرنے والی کی کمیٹی کی سفارش پر جرمانہ عائید کیا جاتا ہے یاداخلہ بھی منسوخ کردیا جاتا ہے۔انہوں نے کہ کہ ماجو میں مخلوظ نظام تعلیم کے باوجود کلاس روم اور کمپیوٹر لیب میں طالبات کی نشستیں علیحدہ رکھی جاتی ہیں اور انھیں ایک ایسا ماحول فراہم کیا جاتا ہے جس میں آزادانہ طور پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار بلا کسی خوف و خطر کے کرسکیں۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا