رینجرزکے بغیرکراچی میں امن کاقیام ممکن نہیں،اسلم ابڑو

سندھ حکومت اختیارات میں توسیع سے متعلق بوکھلاہٹ کاشکارہے،رہنماء مسلم لیگ ن سندھ

پیر 14 دسمبر 2015 21:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) سندھ حکومت کورینجرزکے اختیارات میں توسیع کافیصلہ جلدکرناہوگا،رینجرزاختیارات سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شا ہ دوبئی سے آنے والے احکامات پرعمل کرتے ہیں ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑواوردیگررہنماؤں نے میڈیاہاؤس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا،اسلم ابڑوکاکہناتھاکہ رینجرزاختیارات میں توسیع کے معاملے پرسندھ حکومت بوکھلاہٹ کاشکارہے ،سیکریٹری اطلاعات نے کہاکہ کراچی میں رینجرزکی کوششوں کے بغیرقیام امن ممکن نہیں ہے ،کراچی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے مگرسندھ حکومت دہشتگردوں کی حمایت میں رینجرزاختیارات میں توسیع سے خوفزدہ ہے ،سیکریٹری اطلاعات اسلم ابڑوکاکہناتھاکہ شہرمیں رینجرزکی کوششوں سے ایک بارپھرروشنیوں کی طرف لوٹ رہاہے مگرسندھ حکومت اس کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں