رینجرز اختیارات میں توسیع نہ کی گئی تو سڑکوں پر آجائیں گے، اہل سنت والجماعت

سندھ حکومت نے محض ایک فرد کی خاطر دو کروڑ سے زائد عوام کو تختہ مشق بنا رکھاہے۔علامہ رب نواز حنفی

پیر 14 دسمبر 2015 21:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) سندھ حکومت امن برقرار رکھنے کے لئے رینجرز کو اختیارات دے، رینجرز کے اختیارات میں توسیع در حقیقت شہر قائد کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھنا ہے، رینجرز آپریشن کے باعث شہر میں پلنے والے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹی ہے جس کے باعث عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے اور شہر کراچی کی روشنیاں بحال ہوئیں لیکن لگتا ایسا ہے کہ سندھ حکومت کو کراچی کے باسیوں کا سکھ کا سانس لینا اور شہر کی بحال ہوئی روشنیاں پسند نہیں رینجرز کاوشوں کی بدولت شہر میں ہونے والے امن کا سہر ا اپنے سر پر سجانے والی سندھ حکومت نے محض ایک فرد کی خاطر دو کروڑ سے زائد عوام کو تختہ مشق بنا رکھا ہے اور کوئی بعید نہیں کہ ذاتی مفادات کی خاطر اور کرپشن کو تحفظ دینے کے لئے اہالیان کراچی کو دہشت گردوں کے رحم و کرم چھوڑ دیاجائے ان خیالات کا اظہار صد راہل سنت والجماعت کراچی علامہ رب نواز حنفی نے مرکز اہل سنت جامع مسجد صدیق اکبرؓ سے جاری بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے رینجرز اختیارات میں توسیع کا فیصلہ نہیں کیا تو اپنے شہر کراچی کی خاطر جلد سڑکوں پر آجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں